Wednesday , August 15 2018
Home / دنیا / امریکہ کے 94 فیصد دہشت گرد حملوں میں غیرمسلم ملوث ، ایف بی آئی کی رپورٹ

امریکہ کے 94 فیصد دہشت گرد حملوں میں غیرمسلم ملوث ، ایف بی آئی کی رپورٹ

واشنگٹن ۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف بی آئی) کے ایک تجزیہ کے مطابق امریکہ میں ہونے والے 94 فیصد دہشت گرد حملے غیرمسلموں کی طرف سے کئے گئے ہیں۔ اس امریکی تجزیہ سے ان افراد کے دعوؤں کی تردید ہوجاتی ہے جو یہ کہا کرتے ہیں کہ ’’یہ مسلمان دہشت گرد تو نہیں ہے لیکن تمام دہشت گرد مسلمان ہیں‘‘۔ ایف بی آئی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 1980ء اور 2005ء کے درمیان امریکہ میں ہوئے یہ دہشت گرد حملوں میں 94 فیصد غیرمسلم ہی ملوث تھے۔ تفصیلات کے مطابق 2015ء اور 2016ء کے درمیان امریکہ میں مسلم دشمن گروپ کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ ایک مصنف اور وکیل قاسم رشید کو عیسائی دہشت گرد حملوں کی نشاندہی کیلئے سوشیل میڈیا پر چیلنج کیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے تاریخی واقعات پر مشتمل تفصیلات پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT