Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / امریکہ :گیارہ سالہ لڑکے نے تین سالہ لڑکے کا قتل کردیا

امریکہ :گیارہ سالہ لڑکے نے تین سالہ لڑکے کا قتل کردیا

نیویارک 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک گیارہ سالہ امریکی لڑکے کو اپنے ہی ایک تین سالہ پڑوسی بچے کے قتل کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائیٹ میں رونما ہوا جہاں کمسن بچے نے ایک ٹھہری ہوئی گاڑی میں متوفی پر گولی چلا دی۔ اطلاعات کے مطابق گیارہ سالہ لڑکا اپنے والد سے ملنے گیا تھا۔ والد کی خوابگاہ کی ایک الماری سے اُسے ایک ہینڈگن مل گئی۔ اس نے ہینڈگن کھڑکی سے نیچے باغ میں پھینک دی۔ اُس کے بعد وہ فوراً نیچے آیا اور گن حاصل کرلی۔ وہ گن کے ساتھ ٹھہری ہوئی گاڑی میں بیٹھے ہوئے ایلیجاہ واکر کے قریب جاکر اُس کے چہرے پر گولی چلادی جس کی وجہ ہنوز نامعلوم ہے۔ وین کاؤنٹی پراسکیوٹر کم وردھی نے کہاکہ اُنھیں یاد نہیں ہے کہ یہاں کبھی ایسا بھی ہوا ہو کہ اتنی کم عمر کا بچہ قتل کا مرتکب ہوا ہو۔ بہرحال اس پر جو بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں وہ نابالغ بچوں کے لئے وضع کئے گئے قوانین کے مطابق لگائے گئے ہیں۔ دوسری طرف متوفی کے ارکان خاندان مالی طور پر مستحکم نہیں ہیں اور وہ متوفی کی آخری رسومات کے لئے بھی عطیات کے منتظر ہیں۔ متوفی اُس خاندان کے تین بچوں میں سب سے چھوٹا تھا جبکہ قاتل لڑکے کو ڈیٹرائیٹ کے جوونائل ڈیٹنشن سنٹر پر رکھا گیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT