Sunday , February 25 2018
Home / دنیا / امریکہ ہمارے میزائلوں کی دسترس میں ہے

امریکہ ہمارے میزائلوں کی دسترس میں ہے

تہران۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد علی جعفری کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ایران کے ساتھ جنگ کے بھیانک نتائج بھگتنا ہوں گے۔ واشنگٹن اقتصادی پابندیوں کا دباؤ بڑھا کر تہران کو جھکانا چاہتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد علی جعفری نے کہا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو اسے موثر جواب دیا جائے گا، ہمارے بیلسٹک میزائلوں کی مار کرنے کی صلاحیت 2 ہزار کیلومیٹر ہے جو امریکہ کے کسی بھی حملے کا مؤ ثر جواب دینے کیلئے کافی ہے۔
محمد علی جعفری کا کہنا تھا کہ امریکی جانتے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ کے انتہائی بھیانک نتائج ہوں گے اور شکست امریکہ کا مقدر ہے، اس لئے امریکہ اقتصادی پابندیوں کا دباؤ بڑھا کر ایران کو جھکانا چاہتا ہے، لیکن پاسداران انقلاب امریکی پابندیوں کا سامنا کریں گے اور ہم ان پابندیوں کا مناسب وقت پر جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے حال ہی میں ایران پر مبینہ دہشتگردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اقتصادی پابندیوں میں اضافہ کیا ہے اور محمد علی جعفری سمیت دیگر چار سینئر افسران پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT