Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / امریکہ ہندوستان کو ہتھیاروں کا سب سے بڑا سپلائر

امریکہ ہندوستان کو ہتھیاروں کا سب سے بڑا سپلائر

نئی دہلی 12 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ تین سال میں امریکہ نے روس پر سبقت حاصل کرتے ہوئے ہندوستان کو ہتھیاروں کے نظام سربراہ کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے ۔ راجیہ سبھا کو آج اس بات سے مطلع کیا گیا ہے ۔ ایوان بالا میں ایکسوال کے تحریری جواب میں وزیر دفاع مسٹر ارون جیٹلی نے کہا کہ گذشتہ تین سال میں ہندوستان نے بیرونی ایجنسیوں سے ہتھیا

نئی دہلی 12 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ تین سال میں امریکہ نے روس پر سبقت حاصل کرتے ہوئے ہندوستان کو ہتھیاروں کے نظام سربراہ کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے ۔ راجیہ سبھا کو آج اس بات سے مطلع کیا گیا ہے ۔ ایوان بالا میں ایکسوال کے تحریری جواب میں وزیر دفاع مسٹر ارون جیٹلی نے کہا کہ گذشتہ تین سال میں ہندوستان نے بیرونی ایجنسیوں سے ہتھیاروں کے حصول پر 83,458 کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں جن میں 32,615 کروڑ روپئے امریکی کمپنیوں سے حصول پر خرچ ہوئے ہیں۔ روس سے 25,363.96 کروڑ روپئے کے ہتھیار حاصل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ تین سال میں ہندوستان نے امریکہ سے کئی دفاعی آلات حاصل کئے ہیں جن میں طیارے ‘ آبدوز شکن میزائیل اور بعض بڑے ٹرانسپورٹ طیاروں کا حصول بھی شامل ہے ۔ اب تک روس سب سے بڑا ہتھیاروں کا سپلائر تھا ۔

TOPPOPULARRECENT