Friday , September 21 2018
Home / دنیا / امریکہ ہند و پاک کے درمیان مذاکرات کا خواہاں

امریکہ ہند و پاک کے درمیان مذاکرات کا خواہاں

واشنگٹن ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہند و پاک کی سرحد پر شلباری کے حالیہ واقعات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ماحول کے باوجود امریکہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی وکالت کررہا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہیکہ جنوبی ایشیا کے پڑوسی ممالک اگر مذاکرات کو ترجیح دیں تو یہ ان کے لئے، ان کے خطہ کے لئے اور عالمی امن کے لئے بھی منفعت

واشنگٹن ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہند و پاک کی سرحد پر شلباری کے حالیہ واقعات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ماحول کے باوجود امریکہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی وکالت کررہا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہیکہ جنوبی ایشیا کے پڑوسی ممالک اگر مذاکرات کو ترجیح دیں تو یہ ان کے لئے، ان کے خطہ کے لئے اور عالمی امن کے لئے بھی منفعت بخش ثابت ہوگا۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جین ساکی نے کل ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہند و پاک کے درمیان بات چیت کی امریکہ تائید کرتا ہے۔ گذشتہ سال اس جانب کچھ پیشرفت کی گئی تھی جس کے مثبت نتائج بھی سامنے آئے تھے۔ لہٰذا اس سمت ہنوز بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔ ہندوپاک سرحد پر شلباری کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ دونوں طرف ہی جانی نقصانات ہورہے ہیں اور ہمیں ان لوگوں کے بارے میں سوچنا چاہئے جن کے افراد خاندان شلباری کی نذر ہوگئے۔ لہٰذا ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں ہندوپاک کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT