Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / امریکہ یروشلم میں سفارتخانہ کھولے گا

امریکہ یروشلم میں سفارتخانہ کھولے گا

واشنگٹن۔24 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ دہائیوں پرانی اپنی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے مئی کے مہینہ میں یروشلم میں نیا سفارتخانہ کھولے گا اور اتفاق سے یہ اسرائیل کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے جارہا ہے ۔ امریکی وزارت خارجہ نے کل اس کی تصدیق کی اور کہاکہ یروشلم سفارتخانہ قونصل خانہ کی عمارت میں کام کرنا شروع کریگا اور 2019ء کے آخر تک اسے نئی عمارت میں منتقل کیا جائیگا۔وزارت خارجہ کے ترجمان حیدار نورت نے اتفاق سے اسرائیل کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ایسا ہونے کے تعلق سے کہاکہ ہم اس تاریخی قدم پر خوش ہیں اور مئی مہینہ کا انتظار کررہے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عبوری سفارتخانہ میں سفیر کے دفتر کی جگہ ہوگی اور محدود اسٹاف ہوگا۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دسمبر میں یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی اعلان کیا تھا۔ اس فیصلہ سے امریکہ کے معاون عرب ممالک بھی ناراض ہوگئے ۔ کسی بھی دیگر ملک نے یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طورپر تسلیم شدہ حیثیت نہیں دی ہے ۔ ٹرمپ نے اس فیصلہ سے مغربی ایشیا میں امن بحالی کی کوششوں پر امریکہ اور یوروپی یونین کے مابین عدم اتفاق کے بیج بو دیئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT