Monday , November 20 2017
Home / دنیا / امریکہ ۔جنوبی کوریا فوجی مشقوں کی شمالی کوریا کی جانب سے مذمت

امریکہ ۔جنوبی کوریا فوجی مشقوں کی شمالی کوریا کی جانب سے مذمت

سیول ۔20اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کوریا نے انتباہ دیا ہے کہ امریکہ آگ پر تیل چھڑکے گا اگر سالانہ جنگی مشقیں آئندہ ہفتہ جنوبی کوریا کے ساتھ متحدہ طور پر کی جائیں ‘ کیونکہ پہلے ہی سے شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی پیدا ہوچکی ہے ۔ شمالی کوریا کے دو بین البراعظمی میزائلز تجربوں کے بعدجو گذشتہ ماہ کئے گئے تھے ‘ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے سخت انتباہ دیا تھا اور کہا تھا کہ شمالی کوریا کو برہمی اور شعلہ بیانی کا سامنا کرنا ہوگا ۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شمالی کوریا نے انتباہ دیا تھا کہ اگر اس کو برہمی کا امریکہ کی جانب سے نشانہ بنایا جائے تو وہ امریکی جزیرہ گوام کو میزائل حملہ کا نشانہ بنائے گا ۔ گذشتہ ہفتہ شمالی کوریا کے قائد کم جونگ اُن کی ہدایت پر اس اقدام کو موخر کردیا گیا لیکن انتباہ دیا گیا کہ اس کا انحصار امریکہ کے اگلے اقدام پر ہوگا ۔ شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان اس لفظی جنگ کے دوران جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں آئندہ پیر کو شروع ہونے والی ہیں ۔ جس کیلئے ہزاروں فوجی شمالی کوریا نے سرحد پر تعینات کردیئے ہیں ۔ حکومت شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ مشترکہ فوجی مشقیں اشتعال انگیزی ہیں۔ ہمارے خلاف واضح دشمنی کا اظہار ہے ۔ کوئی بھی اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتاکہ یہ مشقیں بعدازاں حقیقی جنگ میں تبدیل نہیں ہوجائیں گی ۔

TOPPOPULARRECENT