Sunday , October 21 2018
Home / Top Stories / امریکہ ۔چین تجارتی جنگ ‘ امریکہ سے درآمدات پر چین متفق

امریکہ ۔چین تجارتی جنگ ‘ امریکہ سے درآمدات پر چین متفق

U.S. President Donald Trump waves next to Chinese President Xi Jinping after attending a joint press conference at the Great Hall of the People, Thursday, Nov. 9, 2017, in Beijing. Trump is on a five-country trip through Asia traveling to Japan, South Korea, China, Vietnam and the Philippines. (AP Photo/Andy Wong)

واشنگٹن/ بیجنگ ۔20مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) تجارتی جنگ سے گریز کرتے ہوئے چین اور امریکہ نے آج ایک معاہدہ کیا جس کے تحت چین نمایاں طور پر امریکہ سے اپنی درآمدات میں اضافہ کرے گا ‘ ان میں امریکی اشیاء اور خدمات دونوں شامل ہوں گی ۔ جن کی مالیت 375 ارب امریکی ڈالر ہوگی جو امریکہ کا خسارہ ہے ۔ دوسرے مرحلے کی بات چیت کے بعد دونوں ممالک نے یہ مشترکہ اعلامیہ آج دن کے اوائل میں جاری کیا جس کے بموجب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ کا خاتمہ ہونے کا اور چین کے امریکہ سے اشیاء اور خدمات 375 ارب امریکی ڈالر مالیتی کرنے کا اتفاق شامل ہیں ۔ چینی عوام کی بڑھتی ہو ئی صرفہ کی پابجائی کیلئے اور اعلیٰ معیاری معاشی ترقی کیلئے چین نے نمایاں اضافہ سے اتفاق کرلیا ہے ۔ اس سے امریکہ کے فروغ اور امریکی عوام کو معاشی مواقع میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی ۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ چینی اشیاء پر امتناع عائد کرنے کا اقدام کیا جائے گا ۔ اگر چین 100 ارب امریکی ڈالر ماہانہ مالیتی اشیاء اور خدمات کی خریداری میں پابجائی نہیں کرتا اور 2020ء تک اس کی درآمدات کی قیمت 200ارب امریکی ڈالر نہیں ہوجاتی ‘ امریکہ کا کہنا ہے کہ اسے تجارتی خسارہ 636ارب امریکی ڈالر مالیتی گذشتہ سال ہوچکا ہے ۔ چین کا کہنا ہے کہ امریکہ کا تجارتی خسارہ تقریباً 200ارب امریکی ڈالر کے مساوی ہے ۔ چین نے اینٹ کا جواب پتھر ردعمل ظاہر کرنے کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ آخر کار اس کو درآمدات میں امریکہ سے مزید اشیاء کی خریداری کرنی ہوگی ۔ دونوں فریقین نے امریکی زرعی پیداوار اور برقی توانائی کے ماہرین کی درآمد میں اضافہ سے اتفاق کرلیا ہے ۔ امریکہ چین کو ایک ٹیم روانہ کرے گا جو تجارت کی تفصیلات کا تعین کرے گا ۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تجارتی وفد دونوں ممالک کے درمیان بات چیت بھی کرے گا ۔ امریکی وفد میں وزیر خزانہ اسٹیون ٹی منوچین بھی ‘ وزیر تجارت ویلبر ایل روز شامل ہوں گے ۔ امریکہ کے تجارتی نمائندے رابرٹ ایف لائیٹیر بھی ہوں گے ۔ چینی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم لیوہی کریں گے ۔ صدر چین ژی جن پنگ کے خصوصی قاصد بھی وفد میں شریک ہوں گے ۔ دونوں ممالک تجارت اور پیداوار میں توسیع اشیاء اور خدمات کی زیادہ مقدار میں چین کو برآمد کے بارے میں اتفاق رائے پیدا کریں گے ۔ اتفاق رائے اور پسندیدہ شرائط کے بعد چین ان شعبوں میں درآمدات میں اضافہ کرے گا ‘ اس طرح دو بڑے ممالک کی تجارتی جنگ اختتام پذیر ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT