Friday , April 20 2018
Home / دنیا / امریکہ ۔ تائیوان سفری بل پر ٹرمپ کی دستخط

امریکہ ۔ تائیوان سفری بل پر ٹرمپ کی دستخط

واشنگٹن۔ 17مارچ (سیاست ڈاٹ کام)چین کے احتجاج کے باوجود صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی حکام کو تائیوان کے اپنے ہم منصب سے ملاقات کرنے کیلئے وہاں جانے کی اجازت دینے والے بل پر دستخط کردیئے۔صدر کے دفتر نے کل بتایا کہ ٹرمپ اگر اس بل پر دستخط نہیں کرتے تو بھی غیرمداخلتی یہ ایکٹ ہفتہ سے مؤثر ہو جاتا۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے کل بتایا کہ چین نے اس بل کی مخالفت کی تھی اور امریکہ سے اپیل کی تھی کہ وہ ‘ون چائنا ‘پالیسی پر عمل کریں اور تائیوان کیساتھ سرکاری نقل و حرکت کو بند کریں۔

TOPPOPULARRECENT