Sunday , December 17 2017
Home / عرب دنیا / امریکہ ۔ ترکی تنازعہ میں شدت،ویزا سرویسز معطل

امریکہ ۔ ترکی تنازعہ میں شدت،ویزا سرویسز معطل

انقرہ ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ اور ترکی کے درمیان سفارتی تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے اور دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کیلئے اپنی بیشتر ویزا سروسز معطل کر دی ہیں۔واشنگٹن میں ترک سفارتخانے نے کہا کہ اسے مشن اور عملے کی سلامتی کیلئے امریکی حکومت کے عزم کا ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔اس سے پہلے ترک حکام نے استنبول میں امریکہ سفارتخانے کے ایک اہلکار کو گذشتہ برس ترکی میں ہوئی ناکام بغاوت کے مبینہ سرغنہ فتح اللہ گولن کیساتھ روابط کے الزام میں حراست میں لے لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT