Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / امریکہ ۔ جنوبی کوریا مشترکہ بحری مشقیں ،شمالی کوریا کی ایک اور بالسٹک میزائل لانچنگ

امریکہ ۔ جنوبی کوریا مشترکہ بحری مشقیں ،شمالی کوریا کی ایک اور بالسٹک میزائل لانچنگ

سیئول۔ 14 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان مشترکہ بحری مشقوں کے بارے میں جب ساری دُنیا کو پتہ چل چکا ہے تو بھلا شمالی کوریا کو پتہ کیوں نہیں چلے گا جس کے بارے میں ایک سرکاری ذریعہ نے بتایا کہ مشترکہ بحری مشقوں سے قبل ہی شمالی کوریا ایک اور بالسٹک میزائل لانچنگ کی تیاری کررہا ہے۔ دریں اثناء کل امریکی بحریہ کی جانب سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ مشترکہ بحری مشق کی قیادت ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کرے گا جو آئندہ ہفتہ متوقع ہے۔ اس طرح شمالی کوریا کے لئے امریکہ اور جنوبی کوریا اپنی جانب سے ایک ایسی طاقت کا مظاہرہ کرنے والے ہیں جنہیں دیکھ کر ہوسکتا ہے کہ شمالی کوریا مرعوب ہوجائے لیکن فی الحال تو ایسا نہیں لگتا۔ شمالی کوریا کے نیوکلیئر پروگرام نے ہی امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ اس کے تعلقات کو بگاڑ دیا ہے۔ قبل ازیں کی گئی مشترکہ مشقوں پر شمالی کوریا نے اپنی برہمی کا اظہار کیا تھا۔ دوسری طرف روزنامہ ’’ڈونگاالبو‘‘ نے ایک سرکاری ذریعہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سیٹلائیٹ کی تصاویر میں بالسٹک میزائلس کو لانچر پر رکھا ہوا دکھایا گیا ہے اور پیانگ یانگ میں واقع ہنگرس سے انہیں باہر لایا جارہا ہے۔ اخبار نے مزید کہا کہ امریکہ اور جنوبی آفریقہ کو شمالی کوریا کے بالسٹک میزائل لانچنگ پروگرام پر شبہ ہے۔ انہیں نہیں لگتا کہ امریکہ تک رسائی کرنے والے کسی میزائیل کو لانچ کرنے کی شمالی کوریا تیاریاں کررہا ہے۔ ایک دیگر رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ اگر میزائل لانچنگ کا پروگرام حقیقت پر مبنی ہے تو پھر یہ ہواسانگ۔ 14 بین براعظمی بالسٹک میزائل ہوسکتا ہے کہ جس کی رسائی الاسکا تک ہے یا پھر ہواسانگ۔ 12 ہوگا جس کے بارے میں ماہ اگست میں شمالی کوریا نے انتباہ دیا تھا کہ یہ امریکہ کے گوام علاقہ تک پہنچ سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT