Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / امریکہ ۔ پاکستان کا ٹرمپ کی سخت تقریر کے باوجود تعاون سے اتفاق

امریکہ ۔ پاکستان کا ٹرمپ کی سخت تقریر کے باوجود تعاون سے اتفاق

نیویارک ۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اپنے تعلقات کی کشیدگی دور کرتے ہوئے پاکستان اور امریکہ نے اتفاق کیا ہیکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے اور تعلقات کی کشیدگی دور کرتے ہوئے ایک دوسرے کی سمت پیشرفت کریں گے۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں پاکستان کو دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کے خلاف انتباہ دیا تھا۔ معتمدخارجہ پاکستان تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور امریکہ کے عہدیداروں کے درمیان ملاقات کافی ثمرآور ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تعلقات کی کشیدگی دور کرنے کی سمت اس ملاقات سے کافی پیشرفت ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ امریکہ اکٹوبر میں پاکستان کو مذاکرات جاری رکھنے کیلئے ایک وفد روانہ کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT