Monday , September 24 2018
Home / دنیا / امریکہ ’بے قصوروں‘ کے قتل پر مداخلت کریگا : اوباما

امریکہ ’بے قصوروں‘ کے قتل پر مداخلت کریگا : اوباما

واشنگٹن ، 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر براک اوباما نے آج کہا کہ امریکہ ہر ایسے موقع پر مداخلت کرے گا جب بھی وہ کرسکے تاکہ ’’بے قصور لوگوں کا قتل عام‘‘ روکا جاسکے، جس کے ساتھ انھوں نے عراق میں کٹر مسلم عسکریت پسندوں کے خلاف مخصوص فضائی حملے انجام دینے کے اپنے فیصلے کو حق بجانب ٹھہرایا ہے۔ اوباما نے کہا کہ امریکہ دنیا میں جہاں کہیں کوئی

واشنگٹن ، 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر براک اوباما نے آج کہا کہ امریکہ ہر ایسے موقع پر مداخلت کرے گا جب بھی وہ کرسکے تاکہ ’’بے قصور لوگوں کا قتل عام‘‘ روکا جاسکے، جس کے ساتھ انھوں نے عراق میں کٹر مسلم عسکریت پسندوں کے خلاف مخصوص فضائی حملے انجام دینے کے اپنے فیصلے کو حق بجانب ٹھہرایا ہے۔ اوباما نے کہا کہ امریکہ دنیا میں جہاں کہیں کوئی بحران پیدا ہوجائے ہر بار مداخلت نہیں کرسکتا اور نہ کرنا چاہئے۔ لیکن جب ایسی صورتحال پیدا ہوجائے جیسا کہ اس پہاڑی پر پائی جاتی ہے ، جہاں ان گنت بے قصور لوگوں کو قتل عام کا سامنا ہے، جبکہ ہمارے پاس اسے روکنے کی قابلیت موجود ہے، تو ایسی صورتحال میں امریکہ اپنی نظر نہیں پھیر سکتا۔ انھوں نے قوم سے ہفتہ وار خطاب میں کہا، ’’اس سے فرق نہیں پڑتا کہ ہم کون ہیں۔ ہم امریکی ہیں۔ ہم عمل کرتے ہیں۔ ہم قیادت کرتے ہیں‘‘۔ شمالی عراق کی سنجر پہاڑیوں میں یزیدی اقلیتی برادری کے ہزاروں خاندان غذا اور پانی کے بغیر پھنسے ہیں جبکہ وہ اسلامک اسٹیٹ المعروف ’داعش‘ یا آئی ایس آئی ایس کے پیش قدمی کرنے والے جنگجوؤں کے خوف سے بھاگ کھڑے ہوئے تھے۔ اوباما نے کہا کہ انھوں نے امریکی ملٹری کو شہر اربیل میں پھنسے لوگوں کو بچانے کیلئے کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT