Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / امریکہ 2016ء میں 5 تا 8 ہزار شامی پناہ گزینوں کوقبول کریگا

امریکہ 2016ء میں 5 تا 8 ہزار شامی پناہ گزینوں کوقبول کریگا

واشنگٹن ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جیسا کہ امریکہ سے توقع کی جارہی تھی کہ شاید امریکہ ویسا ہی کرنے والا ہے۔ 2016ء میں امریکہ میں 5000 تا 8000 شامی پناہ گزینوں کو قبول کرے گا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ترجمان جان کربی نے بتایا کہ 15000 شامی پناہ گزینوں کو اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے امریکہ سے رجوع کیا تھا جبکہ گذشتہ سال ڈسمبر میں امریکہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے امریکہ میں پناہ لینے کیلئے شامی پناہ گزینوں کی 9000 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جبکہ امریکہ نے قبل ازیں یہ بھی بیان دیا تھاکہ 2015ء کے دوران وہ 1000 تا 2000 شامی پناہ گزینوں کو قبول کرے گا جبکہ 2016ء میں ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ شامی خانہ جنگی کا 2011ء میں آغاز ہوا تھا اور اب تک چار ملین لوگ خانہ جنگی کے ماحول سے راہ فرار اختیار کرچکے ہیں اور امریکہ کو اس بات کیلئے بھی تنقیدوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے کہ اس نے شامی پناہ گزینوں کی بہت قلیل تعداد کو امریکہ میں پناہ دینے کی آمادگی ظاہر کی ہے تاکہ ان کی بازآباد کاری کی جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT