Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / امریکی، ہندوستانی حکومتوں کا پہلے سے کہیں زیادہ ربط

امریکی، ہندوستانی حکومتوں کا پہلے سے کہیں زیادہ ربط

کوچی ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور امریکہ پہلے سے کہیں زیادہ ’’وسیع طور پر‘‘ اور ’’باہم قریبی طور پر‘‘ کام کررہے ہیں، یہ ریمارک اینڈی ڈی آرمنٹ، کلچرل افیرس آفیسر، امریکی قونصلیٹ جنرل، چینائی نے کیا ہے۔ وہ آج یہاں دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس بعنوان ’’ہندوستان میں توانائی سلامتی کے چیلنجس‘‘ سے خطاب کررہی تھیں۔ کانفرنس

کوچی ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور امریکہ پہلے سے کہیں زیادہ ’’وسیع طور پر‘‘ اور ’’باہم قریبی طور پر‘‘ کام کررہے ہیں، یہ ریمارک اینڈی ڈی آرمنٹ، کلچرل افیرس آفیسر، امریکی قونصلیٹ جنرل، چینائی نے کیا ہے۔ وہ آج یہاں دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس بعنوان ’’ہندوستان میں توانائی سلامتی کے چیلنجس‘‘ سے خطاب کررہی تھیں۔ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں آرمنٹ نے کہا کہ توانائی اور ماحولیاتی تبدیلی محض ایک شعبہ ہے جس میں دونوں حکومتیں تعاون کررہی ہے۔ ’’میں کوئی مبالغہ آمیزی سے کام نہیں لے رہی ہوں جب میں یہ کہتی ہوں کہ ہماری دونوں حکومتیں پہلے سے کہیں بڑھ کر وسعت اور قربت کے ساتھ ایک دوسرے کے مفاد میں کام کررہی ہوں۔ ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان حکومت کی اس طرح باہم مشغولیت امریکہ ۔ ہندوستان تعلقات میں عدیم النظیر ہے‘‘۔ امریکی قونصل خانہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 2009ء کے بعد سے امریکہ ۔

ہندوستان شراکت داری برائے عصری توانائی نے سرکاری اور خانگی شعبوں میں لگ بھگ 2.4 بلین ڈالر جٹائے ہیں جس سے ہندوستان کے صاف ستھری توانائی کے مقاصد کی تکمیل میں مدد ملی اور شمسی، بائیو فیولس اور دیگر اقسام کی توانائی پر ریسرچ کیلئے 125 ملین ڈالر مشغول کئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں یو ایس ۔ انڈیا کلین انرجی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سنٹر کام کررہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر براک اوباما نے 30 ستمبر کو منعقدہ اپنی چوٹی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تر کلیدی شراکت داری کی صراحت کردی تھی۔ دونوں قائدین نے توانائی، سلامتی، صاف ستھری توانائی اور تبدیلی آب و ہوا جیسے شعبوں میں کلیدی شراکت داری کو بڑھا کر نئی سطح تک لے جانے سے اتفاق کیا اور دیگر شعبوں کے بشمول توانائی تک رسائی کی اہمیت کو تسلیم کیا۔اس کانفرنس سے ہندوستان کے سابق مستقل نمائندہ برائے اقوام متحدہ ٹی پی سرینواسن اور سینئر ڈائرکٹر البرائیٹ اسٹون برج گروپ ریمنڈ وکری نے بھی خطاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT