Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / امریکی آبادی میں 0.9 فیصد مسلمان اور 0.7 فیصد ہندو شامل

امریکی آبادی میں 0.9 فیصد مسلمان اور 0.7 فیصد ہندو شامل

واشنگٹن ۔ 13 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک تحقیقی جائزہ کے مطابق امریکہ میں گزشتہ سات سال کے دوران ہندوؤں کی آبادی ایک قابل لحاظ اضافہ کے ساتھ 10 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ 2007 کے دوران امریکی ہندوؤں کی آبادی جو 0.4 فیصد ہی 2014 ء میں امریکی آبادی کا 0.7 حصہ ہوگئی۔ امریکہ کی مجموعی آبادی میں 0.9 فیصد مسلمان ہیں جبکہ اس مدت کے دوران بدھ مت کے ماننے والوں

واشنگٹن ۔ 13 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک تحقیقی جائزہ کے مطابق امریکہ میں گزشتہ سات سال کے دوران ہندوؤں کی آبادی ایک قابل لحاظ اضافہ کے ساتھ 10 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ 2007 کے دوران امریکی ہندوؤں کی آبادی جو 0.4 فیصد ہی 2014 ء میں امریکی آبادی کا 0.7 حصہ ہوگئی۔ امریکہ کی مجموعی آبادی میں 0.9 فیصد مسلمان ہیں جبکہ اس مدت کے دوران بدھ مت کے ماننے والوں کی آبادی 0.7 رہی۔ یہودیوں کے ساتھ ہندو بھی امریکہ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقہ میں شمار کئے جاتے ہیں اور مذہبی گروپوں میں ان کی سالانہ خاندانی آمدنی بھی زیادہ ہے۔ ہندوؤں میں 77 فیصد افراد کالج گریجویٹ ہیں جبکہ یہودیوں میں 59 فیصد افراد کالج گریجویٹس ہیں۔ امریکہ میں مجموعی طور پر 27 فیصد افراد کالج گریجویٹ بتائے گئے ہیں۔ 44 فیصد یہودیوں اور 36 فیصد ہندوؤں نے کہا ہے کہ ان کی سالانہ خاندانی آمدنی 100,000 امریکی ڈالر ہے جبکہ امریکہ میں ایک لاکھ سے زائد ڈالر کی سالانہ آمدنی والے 19 فیصد خاندان ہیں۔

TOPPOPULARRECENT