Tuesday , December 18 2018

امریکی اتحادی فوج کے فضائی حملے میں 23 شہری ہلاک

بیروت۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی قیادت والی اتحادی فوج کے فضائی حملہ میں شام کے ایک مستقر میں 23 شہری ہلاک ہوگئے جو اس وقت عراق کی سرحد پر واقع دولت اسلامیہ کے قبضہ میں ہے۔ برطانیہ کی سیرین آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے بتایا کہ مستقر البوکمال پر مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجے فضائی حملے کئے گئے۔ آبزرویٹری کے مطابق مہلوکین وہ لوگ بھی شامل ہیں جو دولت اسلامیہ کے قبضہ والے دیگر مقامات کو بے گھر ہونے کے بعد چھوڑ کر یہاں آ گئے تھے جن میں شام کے ویرایزر اور رقہ صوبے بھی شامل ہیں۔ یاد رہیکہ کل بھی صوبہ رقہ میں امریکی قیادت والی اتحادی فوج کے فضائی حملے میں 12 خواتین ہلاک ہوگئی تھیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT