Monday , November 20 2017
Home / دنیا / امریکی افواج میں سکھوں کو موقع دینے اوباما سے نمائندگی

امریکی افواج میں سکھوں کو موقع دینے اوباما سے نمائندگی

واشنگٹن ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ایک معروف سکھ ۔ امریکن تنظیم نے صدر بارک اوباما سے خواہش کی ہیکہ وہ سکھوں کو تحدیدات عائد کئے بغیر امریکی افواج میں خدمات فراہم کرنے کا موقع دیں۔ دریں اثناء سکھ کونسل برائے مذہب و تعلیم کی جانب سے دیئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ صدر نے وعدہ کیا ہیکہ وہ اس جانب توجہ دیتے ہوئے ان کی خواہش کی تکمیل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ کونسل کے صدرنشین راجونت سنگھ نے اس سلسلہ میں وائیٹ ہاؤس میں اوباما سے ملاقات کی تھی اور ان سے خواہش کی تھی کہ امریکی افواج میں سکھوں کو بھی بغیر تحدیدات عائد کئے خدمات فراہم کرنے کا موقع دیا جائے۔ اطلاعات کے مطابق اوباما نے راجونت سنگھ اور ان کی اہلیہ کو وائیٹ ہاؤس مدعو کیا تھا جہاں ہالی ڈے استقبالیہ میں دیگر معزز شہری بھی شریک تھے۔ اس موقع پر اوباما نے سکھ قوم کی ستائش کرتے ہوئے انہیں زبردست جنگجو اور بہادر قوم سے تعبیر کیا۔ راجونت سنگھ نے اس موقع پر صدر اوباما کو یہ بھی بتایا کہ اس وقت کینیڈا میں وزیردفاع کے عہدہ پر ایک سکھ کو فائز کیا گیا ہے جو پگڑی پہنتے ہیں۔ یہ سن کر اوباما نے اپنا سر ہلایا اور مسکرا دیئے۔

TOPPOPULARRECENT