Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / امریکی افواج کے شام میں دو فضائی حملے 11 القاعدہ جنگجو ہلاک : پنٹگان

امریکی افواج کے شام میں دو فضائی حملے 11 القاعدہ جنگجو ہلاک : پنٹگان

واشنگٹن ،9  فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے اس ماہ شام میں ادلیب کے نزدیک دو فضائی حملوں میں القاعدہ کے گیارہ جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے ان میں مرحوم اسامہ بن لادن سے رابطہ رکھنے والا ایک شخص اور تنظیم کے دیگر سرکردہ لیڈر شامل تھے ۔پنٹاگن نے آج بتایا ہے کہ 4  فروری کے حملے میں ابوہانی المصری کو ہلاک کیا گیا تھا جس نے 1980 اور 1990 کی دہائی میں افغانستان میں القاعدہ کے کئی کیمپ قائم کئے اور چلائے تھے ۔ جہاں ہزاروں دہشت گردوں کو بھرتی کیا گیا تربیت دی گئی اور مسلح کیا گیا۔پنٹاگن نے ایک بیان میں کہا کہ المصری کے اسامہ اور القاعدہ کے موجودہ رہنما ایمن الظواہری کے ساتھ رابطے رہے تھے ۔تین فروری کو اس عمارت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جہاں القاعدہ کی بیٹھکیں ہوا کرتی تھیں اس مین تنظیم کے 10 ارکان ہلاک ہوگئے تھے ۔

ہند ۔ امریکہ دفاعی تعلقات میں اضافہ کا مٹیس اور پاریکر کا عہد
واشنگٹن 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور امریکہ نے اتفاق کیاکہ اپنے دفاعی تعاون کو متحرک کریں گے تاکہ دفاعی شعبہ زبردست ترقی کرسکے۔ وزیر دفاع امریکہ جیمس مٹیس نے اپنے ہم منصب وزیر دفاع ہندوستان منوہر پاریکر سے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا۔ اُنھوں نے اپنے اوّلین تبادلہ خیال میں اتفاق کیاکہ باہمی دفاعی تعلقات کی ترقی کے لئے کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ حالیہ برسوں میں باہمی دفاعی تعلقات کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT