Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / امریکی الیکشن : ہلاری، ٹرمپ کے علاوہ میشل، ہما کا چرچا

امریکی الیکشن : ہلاری، ٹرمپ کے علاوہ میشل، ہما کا چرچا

ٹائم میگزین کی فہرست کے 45 نمایاں ناموں میں ہمایوں کے والدین شامل
نیویارک۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہلاری کلنٹن کی قریبی مددگار ہماعابدین جو حالیہ ای میل تنازعہ کی شہ سرخیوں میں رہیں، اور خاتون اول میشل اوباما ایسی ہی 45 امریکیوں میں سے ہیں جو 2016ء کے امریکی انتخابات کی مخصوص پہچان کا سبب بنے ہیں۔ اس ضمن میں ترتیب دی گئی فہرست میں مقتول پاکستانی ۔ امریکی سپاہی ہمایوں خان کے والدین کے نام بھی شامل ہیں۔ ٹائم میگزین میں 45 امریکیوں کی اپنی اس فہرست کے تعلق سے کہا کہ 45 ویں صدر کیلئے انتخابی دوڑ میں صرف ہلاری کلنٹن اور ڈونالڈ ٹرمپ ہی شامل نہیں بلکہ ایسی دیگر 45 امریکی شہری ہی ہیں جنہوں نے اس سال کے الیکشن میں عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیابی پائی ہے۔ ہماعابدین کے تعلق سے میگزین نے کہا کہ ہلاری کلنٹن کے سب سے بااعتماد مشیروں میں وہ شامل ہیں اور ساری انتخابی عمل کے دوران وہ عملی طور پر پس منظر میں رہیں اور اپنا مفوضہ رول انجام دیا۔ انہیں ہلاری کلنٹن کے خاص گوشہ میں خصوصی مقام حاصل رہا ہے۔ ہلاری کلنٹن کی سکریٹری آف اسٹیٹ کی حیثیت سے میعاد کی مدت والے ای میلوں کی اجرائی اور ان کے شوہر و سابق ریپبلکن انتھونی وینر کے سیکس اسکینڈل نے انہیں اَن چاہی توجہ دلائی۔ میشل اوباما ریپبلکن امیدوار ٹرمپ کے خلاف پرجوش انداز میں آگے آنے والی شخصیت بنی جنہیں ہلاری کیمپ کی طرف سے مؤثر طور پر پیش کیا گیا۔ انہوں نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں زبردست تقریر کی اور پھر ملک بھر کے کالج کیمپسوں کا دورہ کرتے ہوئے نوجوان لوگوں کو ڈیموکریٹک نامزد امیدوارہ کے حق میں راغب کرنے کی کوشش کی۔

TOPPOPULARRECENT