Friday , May 25 2018
Home / دنیا / …: امریکی انتخابات میں مداخلت کا شاخسانہ :… 13 روسی شہریوں پر فرد جرم عائد

…: امریکی انتخابات میں مداخلت کا شاخسانہ :… 13 روسی شہریوں پر فرد جرم عائد

واشنگٹن۔17 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں 13روسی شہریوں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ صدر ٹرمپ نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ آج یہ ثابت ہوگیا کہ ان کی ٹیم کے روسی اہلکاروں سے کوئی رابطے نہیں تھے ۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخا رووا نے کہا کہ امریکہ میں 2016 ء کے صدارتی انتخاب میں مداخلت کے امریکی الزامات انتہائی احمقانہ بات ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ صرف 13افراد نے ایک ایسے انٹلیجنس ادارے کے ہوتے ہوئے مداخلت کیسے کر لی جس کا بجٹ اربوں ڈالر ہے اور وہ جدید ترین ٹیکنالوجی رکھتا ہے ۔وفاقی گرینڈ جیوری نے جن روسی شہریوں پر فرد جرم عائد کی ہے ان میں سینٹ پیٹرز برگ کے 12ملازمین بھی شامل ہیں ۔فرد جرم میں ’’انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی‘‘ کا نام بھی لیا گیا ہے جو روس کے پروپیگنڈا کا ایک ادارہ ہے ۔ ادارے پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ’انتخابات اور سیاسی عمل سے متعلق کارروائیوں‘ میں ملوث رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT