Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / : امریکی انتخاب میں روسی مداخلت : ملزمین کو کل تک گرفتار کرلیئے جانے کا امکان

: امریکی انتخاب میں روسی مداخلت : ملزمین کو کل تک گرفتار کرلیئے جانے کا امکان

واشنگٹن ۔ 28اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام)امریکہ کی ایک وفاقی گرینڈ جیوری نے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے تحقیقات میں پہلے الزامات کی منظوری دیدی ہے۔یہ تحقیقات خصوصی طور پر تعینات کردہ رابرٹ میولر کی سربراہی میں کی جا رہی ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ میں اس بارے میں خبریں سامنے آئیں۔گرینڈ جیوری کے اس اقدام کے بارے میں پہلی مرتبہ خبر ’’سی این این‘‘ نے دی جس نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ اُن الزامات کا سامنا کرنے والوں کو پیر تک گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ تاہم الزامات کی نوعیت تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔میولر اس تحقیقات کے بارے میں مکمل رازداری کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں۔انھیں ان الزامات کی تحقیقات کا کام سونپا گیا تھا کہ آیا روس نے امریکی انتخابات میں کوئی ایسی مداخلت کی جس کا فائدہ جیت کی صورت میں ٹرمپ کو پہنچا۔وہ ان معاملات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ صدر ٹرمپ نے روسی مداخلت کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش تو نہیں کی۔مزید برآں ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ارکان اور روسی کاروباری شخصیات کے درمیان ممکنہ مبینہ مالی روابط کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

 

آمیزون کے بانی دنیا کے امیر ترین شخص
واشنگٹن ۔ 28اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) معروف آن لائن ریٹیلر آمیزون کے بانی جیف بیزوز نے ایک بار پھر بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا ہے۔گزشتہ شب اچھی سہ ماہی رپورٹ کے بعد آمیزون کے حصص میں اضافے نے جیف بیزوز کو امیر ترین افراد کی فہرست میں نمبرون پوزیشن پر پہنچا دیا ہے، جن کے اثاثوں میں راتوں رات لگ بھگ 7 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔اس وقت جیف بیزوز کے اثاثے 90 ارب ڈالرز سے زائد ہیں جبکہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 88.5 ارب ڈالرز ہے۔ویسے یہ پہلی بار نہیں کہ جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، رواں سال جولائی میں بھی وہ بل گیٹس کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہے تھے، مگر یہ اعزاز ایک دن بھی ان کے پاس نہیں رہ سکا۔

TOPPOPULARRECENT