Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / امریکی ایرلائنس کے غیرمسلمہ طیارہ کی امریکہ میں پرواز

امریکی ایرلائنس کے غیرمسلمہ طیارہ کی امریکہ میں پرواز

لاس اینجلس۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امکانی طور پر ایک خطرناک کارروائی میں امریکن ایرلائنس نے حادثاتی طور پر ایک غیر مسلمہ ایربس طیارہ جس میں سینکڑوں مسافر سوار تھے، بحرالکاہل کے پار امریکہ میں منتقل کیا۔ 30 اگست کو ایربس A321-S جو طویل فاصلوں کیلئے خاص طور پر کھلے سمندر کی فضاء میں پرواز کیلئے غیرمسلمہ تھی۔ ہنالولو سے امریکہ پہنچی جن کے درمیان فاصلہ تقریباً 4808 کیلو میٹر ہے۔
وزیرخارجہ میکسیکو قاہرہ روانہ
قاہرہ ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ میکسیکو آج قاہرہ روانہ ہوگئے تاکہ غلطی سے سیاحوں کی ہلاکت کے بارے میں مصر کی فوج کے سربراہ اور مصری قیادت سے بات کرسکیں۔ ہلاک ہونے والوں میں میکسیکو کے دو شہری بھی تھے۔ مزید 6 میکسیکی شہریوں کا ہنوز پتہ نہیں چل سکا۔ وزیرخارجہ کلاڈیہ روئیس ماسیو آج میکسیکو سے قاہرہ پہنچ گئیں۔ انہوں نے عہد کیاکہ 12 افراد کی حملہ میں ہلاکت کے سلسلہ میں مصری قیادت اور مصری فوج سے جواب طلب کریں گے۔ مصر نے کہا کہ سیاح ممنوعہ علاقہ میں داخل ہوگئے تھے اور انہیں فوج نے جہادی سمجھ کر غلطی سے ہلاک کردیا۔ جہادیوں نے قبل ازیں ایک مصری کو جو فوجی تھا، اغواء کرکے اس کا سر قلم کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT