Saturday , July 21 2018
Home / دنیا / امریکی ایرپورٹ پر سکھ کینیڈین وزیر کو پگڑی اتارنے کا حکم

امریکی ایرپورٹ پر سکھ کینیڈین وزیر کو پگڑی اتارنے کا حکم

ٹورنٹو۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کے ایک سکھ وزیر کو امریکہ کے ڈیٹرائٹ ایرپورٹ پر سیکوریٹی چیک کے دوران پگڑی اتارنے کا حکم دیا گیا جس پر انہوں نے فوری عمل آوری کرتے ہوئے میٹل ڈیٹکٹر سے بہ آسانی گزر گئے اور سیکوریٹی اہلکاروں کو کسی بھی مسئلہ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ بعدازاں ایرپورٹ پر موجود افسران نے ان سے معذرت خواہی کی۔ کینیڈا کے وزیر برائے انوویشن، سائنس اور اکنامک ڈیولپمنٹ نودیپ بینس جس وقت مشی گن سے ٹورنٹو لوٹ رہے تھے تو اس وقت انہیں ڈیٹرائیٹ میٹرو ایرپورٹ پر سیکوریٹی چیک کیلئے روکا گیا کیونکہ ایک دیگر سیکوریٹی ایجنٹ نے انہیں پگڑی اتارنے کیلئے کہا تھا۔ وزیرموصوف نے صرف اتنا کہا کہ پگڑی اتارنے کی کیا ضرورت ہے جب وہ میٹل ڈیٹکٹر سے بہ آسانی گذر چکے ہیں۔ بہرحال بعد میں افسران کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور یہ معلوم ہوا کہ وہ کینیڈا کے وزیر ہیں۔ بینس نے کہاکہ وہ جب بھی بیرون ممالک کا سفر کرتے ہیں تو بحیثیت وزیر اپنی شناخت ظاہر نہیں کرتے۔

TOPPOPULARRECENT