Friday , April 20 2018
Home / پاکستان / امریکی ایمبیسی کار کی ٹکر سے موٹرسیکل سوار ہلاک

امریکی ایمبیسی کار کی ٹکر سے موٹرسیکل سوار ہلاک

اسلام آباد ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سفارت خانہ کی ایک کار نے آج یہاں ایک موٹرسیکل کو ٹکر دے دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص برسرموقع ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔ امریکی ڈیفنس ایئر اتاشی نے جو سفید لینڈ کروزر چلا رہے تھے، اسلام آباد کے دامن کوہ علاقہ کے قریب موٹر سیکل سواروں کو ٹکر دے دی۔ امریکی عہدہ دار کو ان کے سفارتی استثنا کے باعث گرفتار نہیں کیا گیا، تاہم پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے۔ یو ایس ایمبیسی کے جاری کردہ ایک بیان میں اس حادثے کی تصدیق کی گئی ہے۔ بتایا گیا کہ سفارت خانہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ اس واقعہ کی ضروری جانچ کی جاسکے۔ ایک پولیس عہدہ دار نے کہا کہ ایمبیسی سے اس حادثہ کی تحقیقات میں تعاون حاصل ہورہا ہے۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ سفید رنگ کی ایس یو وی کو حادثے کے وقت کرنل جوزف ایمانیول چلا رہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT