Tuesday , January 16 2018
Home / دنیا / امریکی ایوان نمائندگان میں ملالہ کو مبارکباد کی قرارداد

امریکی ایوان نمائندگان میں ملالہ کو مبارکباد کی قرارداد

واشنگٹن ۔ 15 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے زائد از ایک درجن قانون سازوں نے ایوان نمائندگان میں ایک قرارداد متعارف کی جہاں پاکستانی کی کمسن امن جہد کار ملالہ یوسف زئی کو 2014 ء کا نوبل انعام حاصل کرنے پر مبارکباد دی گئی ۔ قرارداد میں ملالہ یوسف زئی کو 2014 ء کیلئے فروغ امن اور تعلیمی مساوات کے شعبہ میں نوبل انعام حاصل کرنے والی سب سے کم

واشنگٹن ۔ 15 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے زائد از ایک درجن قانون سازوں نے ایوان نمائندگان میں ایک قرارداد متعارف کی جہاں پاکستانی کی کمسن امن جہد کار ملالہ یوسف زئی کو 2014 ء کا نوبل انعام حاصل کرنے پر مبارکباد دی گئی ۔ قرارداد میں ملالہ یوسف زئی کو 2014 ء کیلئے فروغ امن اور تعلیمی مساوات کے شعبہ میں نوبل انعام حاصل کرنے والی سب سے کمسن ہستی ہونے کا شرف حاصل ہونے پر زبردست مبارکباد دی گئی ۔ ملالہ نے پاکستان میں خصوصی طورپر لڑکیوں کی پرامن تعلیم کے فروغ کی زبردست تائید کی تھی جس کا خمیازہ ملالہ کو طالبان کے حملے کی صورت میں بھگتنا پڑا تھا جس میں ملالہ کو برطانیہ میں علاج کے بعد نئی زندگی ملی ورنہ زخمی ہونے کے بعد ایک وقت ایسا بھی آیا جہاں ملالہ کی موت کے اندیشے پیدا ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT