Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / امریکی بحریہ نے قزاقوں سے تیل بردار جہاز کو چھڑا لیا

امریکی بحریہ نے قزاقوں سے تیل بردار جہاز کو چھڑا لیا

واشنگٹن ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی بحریہ نے لیبیا سے لاپتہ ہونے والے تیل بردار بحری جہاز ’مارننگ گلوری‘ کو عملے سمیت قزاقوں سے چھڑا کر لیبیا واپس بھجوا دیا ہے۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق امریکی نیوی سیلز نے بحیرۂ روم میں کارروائی کرتے ہوئے 3 لیبیائی باشندوں کے اغوا کردہ مارننگ گلوری کو چھڑا کر دوبارہ لیبیا بھجوا دیا ہے، اس ک

واشنگٹن ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی بحریہ نے لیبیا سے لاپتہ ہونے والے تیل بردار بحری جہاز ’مارننگ گلوری‘ کو عملے سمیت قزاقوں سے چھڑا کر لیبیا واپس بھجوا دیا ہے۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق امریکی نیوی سیلز نے بحیرۂ روم میں کارروائی کرتے ہوئے 3 لیبیائی باشندوں کے اغوا کردہ مارننگ گلوری کو چھڑا کر دوبارہ لیبیا بھجوا دیا ہے، اس کارروائی کے دوران کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہائی جیک کئے گئے جہاز کے عملے میں 6 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مارننگ گلوری نامی بحری جہاز شمالی کوریا میں رجسٹرڈ ہے جسے لیبیا سے باغیوں نے 2 لاکھ بیارل تیل کے ساتھ ہائی جیک کر لیا تھا۔ واقعے کے بعد شمالی کوریا نے جہاز سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا تھا جس کے بعد سے اس کا کوئی پتہ نہیں تھا۔ اس واقعے پر لیبیا کی پارلیمنٹ نے اس وقت کے وزیر اعظم علی زیدانی کو برطرف کردیا تھا۔

سری لنکا : یو این ووٹنگ سے قبل انسانی
حقوق جہدکاروں کی گرفتاریاں
کولمبو ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی پولیس نے انسانی حقوق کے دو جہدکاروں کو قانون انسداد دہشت گردی کے تحت گرفتار کرلیا ہے تاکہ انھیں اس ملک کے جنگ زدہ شمالی خطہ میں ’’فرقہ وارانہ عدم آہنگی‘‘ پھیلانے سے روکا جاسکے، جبکہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن (یو این ایچ آر سی) میں اس ملک کے خلاف قرارداد پر رائے دہی ہونے والی ہے۔ پولیس ترجمان اجیت روہنا نے کہا کہ دو افراد کل رات قانون انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت 10.30 بجے حراست میں لئے گئے۔ وہ فرقہ وارانہ بے چینی پھیلانے کا کام کر رہے تھے۔ انھیں شمالی ٹاؤن کلینوچی سے گرفتار کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT