Friday , September 21 2018
Home / دنیا / امریکی بحریہ کا طیارہ حادثہ کا شکار

امریکی بحریہ کا طیارہ حادثہ کا شکار

ٹوکیو۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک فوجی طیارہ جس میں 11 افراد سوار تھے، فلپائن کے سمندر میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔ طیارہ اس وقت ایک طیارہ بردار بحری جہاز کی طرف پرواز پر تھا۔ مشرقی ایشیا میں امریکی مسلح افواج کو ایک بار پھر حادثہ کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بحریہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں بھی طیارہ کے حادثہ کی توثیق کی گئی جس پر 11 افراد سوار تھے۔ مذکورہ طیارہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز رونالڈ ریگن پر لینڈنگ کرنے والا تھا جو اس وقت فلپائنی سمندر میں موجود ہے۔ اب تک حادثہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے جبکہ 11 افراد میں سے کسی کی بھی نعش ہنوز دستیاب نہیں ہوئی ہے۔

 

نیویارک ٹرک حملہ کا ایک ملزم گرفتار
واشنگٹن۔22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں نیویارک پولیس نے گزشتہ مہینہ ٹرک سے حملہ کرنے اور دہشت گردی سے تعلق رکھنے کے الزام میں آج ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ سیفولو سیپوف کو گزشتہ مہینہ فٹ پاتھ پر ٹرک چڑھانے اور دہشت گردی سے تعلق ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ابھی وفاقی عدالت کی جوڈیشیل حراست میں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT