Wednesday , October 17 2018
Home / دنیا / امریکی بحریہ کا طیارہ 11 مسافروں سمیت حادثہ کا شکار

امریکی بحریہ کا طیارہ 11 مسافروں سمیت حادثہ کا شکار

ٹوکیو ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی بحریہ کا ایک طیارہ مغربی بحرالکاہل میں آج حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اس میں سوار 11 افراد میں سے 8 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ باقی لاپتہ ہیں۔ سی 2 گری ہاونڈ مال بردار طیارہ پانی میں غرق ہوگیا۔ یہ اوکی ناوا سے 500 بحری میل دور تھا۔ مسافروں اور مال کو جاپان سے یو ایس ایس رونال ریگن طیارہ بردار بحری جہاز تک پہنچا رہا تھا۔ امریکی بحریہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بحری جہاز ریگن بحر فلپائن میں جاپانی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوںمیں شامل تھا۔ 8 افراد 40 منٹ بعد بچا لئے گئے جبکہ باقی لاپتہ ہیں۔ طبی اشیاء کا جو یہ طیارہ منتقل کررہاتھا، تخمینہ کیا گیا ہے اور تمام اشیاء بہترین حالت میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT