Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / امریکی بحریہ کے عہدیداروں کی ہندوستانی حکام سے ملاقات

امریکی بحریہ کے عہدیداروں کی ہندوستانی حکام سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 16 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور ہندوستان کے عہدیداروں نے آج جواہر لعل بھون میں ملاقات کر کے سمندری سرحدوں کی حفاظت پر پہلی مرتبہ تبادلہ خیال کیا ۔ نائب وزیر دفاع برائے ایشیاء و بحر الکاہل سلامتی امور ڈیوڈ شیئر ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیاء امور مینریٹ آنند ، وائس ایڈمیرل آوکون، کمانڈر برائے ساتویں امریکی بحری بیڑہ نے اپنے ہندوستان ہم منصبوں سے ملاقات کی۔وزارت خارجہ و دفاع سے وابستہ عہدیداروں نے میری ٹائم سیکوریٹی کے مسائل پر باہمی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا اور ایشیاء و بحرالکاہل میں سمندری درستوں کی سلامتی ، بحریہ کے تعاون اور ہمہ مقصدی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT