Sunday , July 22 2018
Home / دنیا / امریکی بحریہ کے لڑاکا طیارہ حادثہ میں دو ہلاک

امریکی بحریہ کے لڑاکا طیارہ حادثہ میں دو ہلاک

واشنگٹن ۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی بحریہ کا ایک لڑاکا طیارہ کی ویسٹ ساحل کے قریب جو فلوریڈا میں واقع ہے، حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں سوار عملہ کے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ F/A-18 سورپر ہارنیٹ لڑاکا طیارہ مقامی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے بحریہ کے ہوائی اسٹیشن پر لینڈنگ کرنے والا تھا۔ تاہم پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے طیارہ پانی میں جاگرا۔ پائلٹ اور لڑاکا طیارہ میں موجود ہتھیاروں کا نظام چلانے والے آفیسر طیارہ سے کود پڑے تھے لیکن بعدازاں امریکی بحریہ کے فضائی فوج نے دونوں کی ہلاکت کی توثیق کی۔ فی الحال دونوں کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے اور حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT