Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / امریکی بم حملے میں مرنے والوں کی تعداد 94 ہوگئی

امریکی بم حملے میں مرنے والوں کی تعداد 94 ہوگئی

کابل 15 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی جانب سے کئے گئے بڑے غیر نیوکلئیر بم حملے میں مرنے والے عسکریت پسندوں کی تعداد 94 ہوگئی ہے ۔ ایک امریکی عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔یہ بم امریکہ نے کسی بھی لڑائی میں پہلی مرتبہ استعمال کیا ہے ۔ صوبائی گورنر ننگر ہار کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے کہا کہ ایک دن قبل اس حملہ میں مرنے والوں کی تعداد 36 بتائی گئی تھی تاہم یہ تعداد بڑھ کر 94 تک جا پہونچی ہے ۔ وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے کل کہا تھا کہ عہدیداروں کی جانب سے ضلع اچین میں حملہ کے مقام کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ان کا خیال ہے کہ حملہ میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ خوگیانی نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ اس حملہ میں اب تک کسی بھی عام شہری کے مرنے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ امریکہ نے مشرقی ننگر ہار صوبہ میں جو پاکستان کی سرحد کے قریب ہے ایک سرنگ والے کامپلکس پر حملہ کیا تھا ۔ خوگیانی کا کہنا ہے کہ مہلوکین میں آئی ایس گروپ کے کم از کم چار قائدین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ کے مقام کا جائزہ لینے کیلئے وہاں ملبہ ہٹانے کا کام چل رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT