Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / امریکی تاریخ کا بدترین سائبر حملہ 80 ملین صارفین کے ڈیٹا کا سرقہ

امریکی تاریخ کا بدترین سائبر حملہ 80 ملین صارفین کے ڈیٹا کا سرقہ

نیویارک۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس کمپنی ’’اینتھم‘‘ کے تقریباً 80 ملین صارفین کے ڈیٹا کا سرقہ کرلیا گیا۔ یہ ملک کی تاریخ میں اب تک کی بدترین واردات سمجھی جارہی ہے۔ سائبر حملہ آوروں نے انتہائی منظم انداز میں حملہ کرتے ہوئے اینتھم کے آئی ٹی سسٹم تک غیرمجاز رسائی حاصل کرلی اور صارفین کے علاوہ کمپنی کے م

نیویارک۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس کمپنی ’’اینتھم‘‘ کے تقریباً 80 ملین صارفین کے ڈیٹا کا سرقہ کرلیا گیا۔ یہ ملک کی تاریخ میں اب تک کی بدترین واردات سمجھی جارہی ہے۔ سائبر حملہ آوروں نے انتہائی منظم انداز میں حملہ کرتے ہوئے اینتھم کے آئی ٹی سسٹم تک غیرمجاز رسائی حاصل کرلی اور صارفین کے علاوہ کمپنی کے ملازمین جو انشورنس کی فہرست میں شامل ہیں، سارا ڈیٹا حاصل کرلیا۔ اینتھم نے اس کا پتہ چلتے ہی فوری ایف بی آئی کو مطلع کیا جس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکرس کے لئے میڈیکل ڈیٹا کریڈٹ کارڈ سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے کیونکہ وہ مریضوں کے لئے تشخیص کی گئی دواؤں کو دوبارہ فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ جھوٹے انشورنس دعوے کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT