Friday , April 27 2018
Home / دنیا / امریکی تحدیدات کے خلاف روس کا سخت کارروائی کا انتباہ

امریکی تحدیدات کے خلاف روس کا سخت کارروائی کا انتباہ

ماسکو ۔ 7 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) روس نے آج امریکہ کے خلاف سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا اکہ امریکہ نے اُس پر جو تحدیدات عائد کی ہیں وہ انتہائی غیرمناسب ہیں ۔ یاد رہیکہ سابق جاسوس سرگی اسکریپل کو زہر دیئے جانے کے معاملہ نے ایک ایسا رُخ اختیار کرلیا ہے جہاں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی ہے ۔ روس کی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امریکہ کی جانب سے کسی بھی روس ۔ مخالف حملوں کو برداشت نہیں کریں گے ۔ امریکہ نے روس پر جو تحدیدات عائد کی ہیں اُن کی زد میں 12 کمپنیاں بھی آگئی ہیں جن میں اولیگاچ کی 12، 17 سینئر روسی افسران اور ہتھیار برآمد کرنے والی ایک سرکاری کمپنی بھی شامل ہے ۔ وزارت خارجہ نے مزید کہاکہ قبل ازیں بھی امریکہ کی جانب سے تحدیدات کی 50 بار کوششیں ناکام ہوچکی ہیں جن کے کوئی نتائج سامنے نہیں آئے ۔ امریکہ اب بھی خوف و دہشت کا ماحول بنائے ہوئے ہے اور وہ امریکی ویزے بھی جاری نہیں کررہا ہے اور دوسری طرف روسی کمپنیوں کے اثاثہ جات کو منجمد کرتے ہوئے انھیں دہشت زدہ کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے جبکہ امریکہ یہ بات اچھی طرح جانتا ہے کہ کسی بھی خانگی املاک اور رقومات کا حصول ’’سرقہ ‘‘ کے زمرہ میں آتا ہے ۔ بہرحال سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات میں جو کشیدگی پیدا ہوئی ہے وہ ’’سردجنگ‘‘ کے ایک اور دور کا آغاز ہے ۔

TOPPOPULARRECENT