Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / امریکی جج نے عدالت کے باہر حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا

امریکی جج نے عدالت کے باہر حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا

 

اوہائیو ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست اوہائیو میں ایک جج نے آخر کار اس بندوق برادر حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جس نے عدالت کے باہر ان پر گھات لگا کر حملہ کیا اور انھیں شدید طور پر زخمی کر دیا تھا۔اوہائیو کے شہر سٹیوبنبیل میں پیر کی صبح جج جوزیف بریزیس جونیئر پر کمرہ عدالت کے باہر متعدد گولیاں چلائی گئیں جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔شہر کے شیرف فریڈ ابدالا نے صحافیوں کو بتایا کہ اس تصادم میں حملہ آور نے جج پر پانچ بارگولی چلائی اور جواباً جج نے بھی اتنی ہی بار اس پر بھی فائر کیا اور بالآخر حملہ آور ہلاک ہوگ?ا۔عدالت میں موجود ایک دوسرے افسر نے بھی مشتبہ شخص پر کئی بار فائر کیا۔ جیفرسن کاؤنٹی کی سرکاری وکیل جین ہینلن نے حملہ آور کی شناخت نتھانیئل رچمنڈ کے طور پر کی ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ آخر جج پر حملہ کرنے کی کیا وجہ ہوسکتی ہے۔نتھانیئل رچمنڈ ہائی سکول کی سطح کے فٹبال کھلاڑی میلک رچ منڈ کے باپ تھے۔ ان کے بیٹے کو 2012 میں ریپ کے ایک مقدے میں قصوروار ٹھہرایاگیا تھا اور یہ خبر ملک کے اخباروں کی سرخی بنی تھی۔سرکاری وکیل جین کا کہنا ہے کہ جج برزیس کا اس ریپ کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔سنہ 1998 سے جیفرسن کاؤنٹی کی عدالت میں جج کے فرائض انجام دینے والے جج بریزیس کو حملے کے فوری بعد ایمرجنسی آپریشن کیلئے جہاز کی مدد سے پٹزبرگ کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔سٹیوبینل شہر کے مینیجر کا کہنا ہے جج کا آپریشن ہوچکا ہے اور اب وہ خظرے سے باہر ہیں۔
امریکی سیکرٹ سرویس کو مالی بحران
واشنگٹن ۔ 22 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اُن کے کئی مکانات اور بڑے خاندان کے تحفظ پر بھاری مصارف کے باعث امریکی سیکرٹ سرویس مالی بحران سے دوچار ہے ۔ سرویس کے ڈائرکٹر ریانڈولف نے کہا کہ 1000 سے زائد ایجنٹ کی تنخواہوں اور اوورٹائم پر پہلے ہی پابندی لگادی گئی ہے ۔ ٹرمپ ہر ہفتہ فلوریڈا ، نیوجرسی اور ورجینیا کا دورہ کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT