Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / امریکی جنگی طیارں کی جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ مشقیں

امریکی جنگی طیارں کی جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ مشقیں

سیئول۔11اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)شمالی کوریا کے نیوکلیائی اور میزائل پروگراموں کے مسئلہ پر جاری کشیدگی کے درمیان کل رات امریکہ کے جنگی طیاروں نے کوریائی جزائر پر پروازیں کی۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے آج ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ امریکہ کے گوام ہوائی ٹریک سے بی -1بی دو جنگی طیاروں کے پرواز کرنے کے دوران جنوبی کوریا کی فوج کے دو ایف-15 جنگی طیارے بھی ساتھ تھے ۔دوسری جانب امریکہ کی فوج نے ایک الگ بیان جاری کر کے کہا کہ امریکہ نے جاپان اور جنوبی کوریا کے جنگی طیاروں کے ساتھ مشترکہ طور سے مشق کیا۔امریکی فضائیہ کے افسر میجر پیٹرک ایپل گیٹ نے کہا-”ہمارے دوست ممالک جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ رات میں ہونے والا یہ مشترکہ مشق ایک محفوظ اور پر اثر طریقے سے کیا جانے والا ایک اہم طریقہ ہے اور یہ ہر ایک ملک کے طیاروں کے فوجی طاقت کو ظاہر کرتاہے ”۔

TOPPOPULARRECENT