Thursday , April 26 2018
Home / دنیا / ’’امریکی حمایت کے بغیر افغان فوج چھ ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی‘‘

’’امریکی حمایت کے بغیر افغان فوج چھ ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی‘‘

واشنگٹن، 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنی حکومت کے مکمل طور پر امریکہ پر انحصار ہونے کی بات کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ بغیر حمایت کے افغان نیشنل آرمی چھ ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی ہے ۔پاکستان کے اخبار ’ڈان‘کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اشارہ دیا ہے کہ امریکی امداد کے بغیر افغان حکومت کا وجودہ باقی نہیں رہے گا اور افغان نیشنل آرمی کی بنیادیں 6 ماہ سے زیادہ عرصے تک قائم نہیں رہ سکیں گی۔غیر ملکی ٹیلی ویژن کے پروگرام سی بی ایس شو میں انٹرویو میں انہوں نے اقرار کیا کہ افغانستان کی حکومت مکمل طورپر واشنگٹن کے رحم و کرم پر ہے ۔دوسری جانب افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جون نکولسن نے کہا کہ امریکہ کی نئی حکمت عملی کے تحت پاکستان پر ‘تعاون’ کے لیے سخت دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔انہوں نے مذکورہ پروگرام میں یقین کا اظہارکیا کہ افغانستان میں امریکہ کا 16 واں برس ہے تاہم واشنگٹن طویل جنگ میں یقینا کامیابی حاصل کرے گا۔افغان صدر اشرف غنی نے ایک سوال کے جواب میں کہا ‘مختلف ماہرین کا نقطہ نظر بالکل ٹھیک ہے ، حکومت ابھی اس قابل نہیں کہ اپنی فوج کو امریکی امداد کے بغیر 6 ماہ تک چلا سکیں۔

TOPPOPULARRECENT