Saturday , June 23 2018
Home / Top Stories / امریکی حملہ میں القاعدہ لیڈر کی ہلاکت کی تصدیق

امریکی حملہ میں القاعدہ لیڈر کی ہلاکت کی تصدیق

صنعاء ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جزیرہ العرب میں ان کی شاخ کے سربراہ ناصر الوحیشی یمن میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ان کی ہلاکت کا اعلان جزیرہ العرب کی القاعدہ شاخ (اے کیو اے پی) نے ایک آن لائن ویڈیو کے ذریعے کیا ہے۔اس ویڈیو پیغام میں تنظیم نے دو دوسرے رہنماؤں کی ہلاکت بھی تصدیق کی

صنعاء ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جزیرہ العرب میں ان کی شاخ کے سربراہ ناصر الوحیشی یمن میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ان کی ہلاکت کا اعلان جزیرہ العرب کی القاعدہ شاخ (اے کیو اے پی) نے ایک آن لائن ویڈیو کے ذریعے کیا ہے۔اس ویڈیو پیغام میں تنظیم نے دو دوسرے رہنماؤں کی ہلاکت بھی تصدیق کی۔القاعدہ کے انتہائی اہم رہنماخیال رہے کہ الوحیشی کو القاعدہ کی درجہ بندی میں ایمن الظواہری کے بعد دوسرے نمبر پر دیکھا جاتا تھا اور وہ اسامہ بن لادن کے پرائیوٹ سیکریٹری بھی رہ چکے تھے۔ویڈیو پیغام میں ان کے جانشین کے طور پر ملیٹری چیف قاسم ریمی کانام لیا گیا ہے۔خبر پہلے یہ تھی کہ الوحیشی گذشتہ جمعے کو یمن میں ہونے والے ایک حملے میں مارے گئے ہیں۔القاعدہ کے ایک سینیئر رکن خالد بطرفی کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے بذریعہ ویڈیو یہ خبر دی تھی: امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اس پر کسی تبصرے سے انکار کیا ہے۔سائٹ انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ اگر اس موت کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ پاکستان میں 2011 میں القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کی موت کے بعد القاعدہ کے لیے سب سے بڑا دھکا ہو گا۔امریکی وزارت خارجہ نے ان کے سر پر ایک کروڑ امریکی ڈالر کا انعام رکھا ہوا تھا۔وزارت کا کہنا ہے کہ ’وہ حملہ کی منظوری، نئے اراکین کی بھرتی، تربیت کے لیے فنڈ دینے اور حملے کی منصوبہ بندی اور دوسروں کو حملے کا کام دینے کے لیے ذمہ دار تھا۔‘ انھیں اے کیو اے پی کا سربراہ اس وقت بنایا گیا جب 2009 میں عرب اور یمن کی القاعدہ شاخیں ایک ہو گئیں۔

TOPPOPULARRECENT