Monday , November 20 2017
Home / دنیا / امریکی حملہ میں دولت اسلامیہ کی افغانستان شاخ کا سربراہ ہلاک

امریکی حملہ میں دولت اسلامیہ کی افغانستان شاخ کا سربراہ ہلاک

واشنگٹن ۔15 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی افواج نے دولت اسلامیہ کی افغانستان شاخ کے سربراہ کو دہشت گرد گروپ کے ہیڈکوارٹرس پر حملہ کرکے ہلاک کردیا جو کونار صوبہ میں واقع تھا ۔ پنٹاگان کے مطابق دولت اسلامیہ کے امیر برائے عراق و شام ابوسید ( خراسان صوبہ) میں ہلاکت کے بعد یہ تیسرا واقعہ ہے جہاں دہشت گرد گروپ کی افغانستان شاخ نے اپنا کوئی لیڈر کھویا ہو۔ پنٹاگان ترجمان وانا وائیٹ نے بھی ابوسید کی ہلاکت کی توثیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ 11 جولائی کو رونما ہوا ۔ ابوسید کے علاوہ دہشت گرد گروپ کے دیگر ارکان بھی امریکی حملہ میں ہلاک ہوئے اور اسطرح اُن کے اُس منصوبہ کو شدید دھکا لگا جو وہ افغانستان میں گروپ کو توسیع دینے کے لئے بنارہے تھے ۔

امریکی سفر پر امتناع کے خلاف جج کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج
واشنگٹن ۔15 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ٹرمپ انتظامیہ نے ایک وفاقی جج کے اُس حکمنامہ کو سپریم کورٹ میں چیلج کیا ہے جس کے تحت چھ مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکہ آمد پر امتناع عائد کیاگیاتھا ۔ وفاقی جج نے امریکہ آنے والے درخواست گذاروں کے رشتہ داروں کی فہرست میں توسیع کی تھی ۔ کل شام سپریم کورٹ میں درخواست کا ادخال عمل میں آیا جس کے تحت ٹرمپ انتظامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف جسٹس نے وفاقی جج کے حکمنامہ کو کالعدم قرار دینے کی خواہش کی ہے جو ہوائی سے جاریہ ہفتہ جاری کیا گیا تھا اور جس میں امتناع کے بعد متاثر ہونے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کی ہدایت تھی ۔ فی الحال سپریم کورٹ سیشن میں نہیں ہے تاہم ایمرجنسی معاملوں کی سماعت کی جاسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT