Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / امریکی خاتون اول میشل50 سال کی ہو گئیں

امریکی خاتون اول میشل50 سال کی ہو گئیں

واشنگٹن، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی خاتون اول میشل اوباما نے اپنی 50 ویں سالگرہ منا ئی ہے۔ صدر اوباما نے بیگم کیلئے شاندار ڈانس پارٹی کیں۔ خاتون اول اپنی ’فیبولس ففٹی‘ میں داخل ہوگئی ہیں۔ زندگی کی پچاس بہاریں دیکھنے والی خاتون اول کا دل ابھی جوان ہی ہے۔ کبھی وہ بچوں کے ساتھ بچی بن جاتی ہیں۔ کبھی کھیل کود میں نوجوانوں سے مقابلہ کرتی ہیں۔ امریکی صدر کی بیوی ہونے کی ذمے داریاں نبھانا بھی وہ خوب جانتی ہیں اور کبھی نچ نچ کے دکھاتی ہیں۔ میشل کہتی ہیں کہ 50 کی ہوگئی تو کیا غم ہے، میں ہوں ’ففٹی اینڈ فیبولس‘۔ امریکی صدر نے 50 سالہ اہلیہ کی سالگرہ دھوم دھام سے منانے کیلئے وائٹ ہاوس میں ففٹی اینڈ فیبولس کے نام سے شاندار ڈانس پارٹی کی تیاریاں کیں۔

ایرانی نیوکلیر پروگرام پر عبوری معاہدہ کا خلاصہ جاری
واشنگٹن ، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے رواں ماہ کے اوائل میں ایران کے نیوکلیر پروگرام کو روکنے کیلئے طئے شدہ معاہدے کا خلاصہ جاری کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے پیش کی جانے والی معلومات میں اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران کی جوہری تنصیبات کا معائنہ کرنے کا ٹائم ٹیبل بھی شامل ہے۔ اس میں جوہری پروگرام کے بعض حصے منجمد کرنے کے بدلے ایران پر نرم کی جانے والی تعزیرات کی تفصیل بھی درج ہے۔ ایران اور چھ بڑی طاقتوں یعنی امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس، روس اور چین کے درمیان چھ ماہ کے عبوری معاہدے کا اطلاق 20 جنوری سے ہوگا اور اس کا مقصد عالمی برادری کو یہ یقین دلانا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا۔ معاہدے کی مدت کے دوران مصالحت کار ایک جامع اور حتمی معاہدے کی تیاری کیلئے کام کرتے رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT