Friday , January 19 2018
Home / دنیا / امریکی خاتون اول چین کے دورے پر

امریکی خاتون اول چین کے دورے پر

بیجنگ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی خاتون اول میشل اوباما نے چین کے پانچ روزہ دورے کے پہلے روز اپنی چینی ہم منصب پینگ لیایون کے ہمراہ ایک اسکول کا دورہ کیا۔ دونوں خواتین نے جمعہ کو خطاطی کی ایک نمائش میں شرکت کے بعد بیجنگ کے ’’شہر ممنوعہ‘‘ کا دورہ بھی کیا۔ اس دورے میں امریکی خاتون اول کے ہمراہ ان کی والدہ اور دونوں بیٹیاں بھی ہی

بیجنگ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی خاتون اول میشل اوباما نے چین کے پانچ روزہ دورے کے پہلے روز اپنی چینی ہم منصب پینگ لیایون کے ہمراہ ایک اسکول کا دورہ کیا۔ دونوں خواتین نے جمعہ کو خطاطی کی ایک نمائش میں شرکت کے بعد بیجنگ کے ’’شہر ممنوعہ‘‘ کا دورہ بھی کیا۔ اس دورے میں امریکی خاتون اول کے ہمراہ ان کی والدہ اور دونوں بیٹیاں بھی ہیں۔ وہ عظیم دیوار چین، معروف ٹیرا کوٹا جنگجوؤں کے مجسمے اور پانڈا کی محفوظ آماجگاہوں کا دورہ کریں گی۔ میشل اس دورے میں ہفتہ کو معتبر پیکنگ یونیورسٹی میں اسٹینڈفورڈ سنٹر میں خطاب کرنے کے علاوہ بیجنگ میں امریکی سفارتخانے کے عہدیداروں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT