Monday , December 18 2017
Home / دنیا / امریکی ریاست جارجیا میں طلباء ۔ پولیس جھڑپیں

امریکی ریاست جارجیا میں طلباء ۔ پولیس جھڑپیں

واشنگٹن ۔ /19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) احتجاجی طلباء کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوگئی جبکہ امریکی ریاست جارجیا کی یونیورسٹی میں ایک شخص کو مبینہ طور پر نفاذ قانون عہدیداروں نے گولی مارکر ہلاک کردیا تھا ۔ کمپیوٹر انجنیئرنگ سال چہارم کے طالبعلم اسکاوٹ شلٹز کو مبینہ طور پر پولیس نے گولی مارکر ہلاک کردیا تھا ۔ احتجاجی جلوس میں 50 طلباء نے حصہ لیا ۔ ایک پولیس کار کو نقصان پہونچایا اور دو پولیس عہدیدار معمولی سے زخمی ہوئے ۔ جارجیا ٹیک انسٹرکٹیڈ طلباء کو بے چینی کے دوران اپنے کمروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ تاہم وہ عہدیداروں کی اس دھمکی سے مرعوب نہیں ہوئے ۔ طلباء کی تنظیم نے کہا کہ پولیس ملازمین نے اسکاؤنٹ کے پاس سے ایک ہتھیار ضبط کیا تھا حالانکہ متعلقہ طالبعلم نے اس الزام کی تردید ہے کی ہے جوکہ پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ ذہنی اختلال کا مریض تھااور مایوسی کا شکار تھا ۔ طلباء کا کہنا ہے کہ اسے بلااشتعال گولی مارکر ہلاک کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT