Monday , November 20 2017
Home / دنیا / امریکی ریاست مشی گن میں اندھادھند فائرنگ سے 7افراد ہلاک

امریکی ریاست مشی گن میں اندھادھند فائرنگ سے 7افراد ہلاک

کالامازو( امریکہ) ۔21فبروری  سیاست ڈاٹ کام ) ایک بندوق بردار مغربی مشی گن کے شہر میں ایک کار دوڑاتے ہوئے ایک رسٹورنٹ کے پارکنگ کے مقام پر اندھا دھند فائرنگ کرنے کا مرتکب ہوا ۔ یہ پارکنگ کا مقام کار ڈیلر شپ اور رہائشی اپارٹمنٹس کی عمارت میں واقع ہے کم از کم 7افراد بشمول ایک 14سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی ۔ ایک 45سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ کل شام فائرنگ شروع ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر تحقیقات کی گئیں ۔ ہلاک ہونے والے 7افراد میں ایک 14سالہ لڑکی بھی شامل ہے ۔ کریکر ڈرل رسٹورنٹ کے باہر کالامازو کاؤنٹی میں جو شیرف پال مٹیاز کے دائرہ کار میں شامل ہے اندھا دھند فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا ۔ مہلوکین میں ڈیلر شپ کی کمپنی کے باپ اور بیٹے کی ایک جوڑی بھی ہلاک ہوگئی ۔ ایک خاتون جس پر ایک رہائشی علاقہ میں کئی گولیاں چلائی گئی تھی آج علی الصبح تشویشناک حالت میں تھی ‘ شیرف نے کہا کہ قبل ازیں انہوں نے اطلاع دی تھی کہ 9افراد پر بشمول ایک خاتون گولی چلائی گئی تھی ۔ مٹیاز نے قبل ازیں کہا تھا کہ عہدیداروں کو یقین نہیں ہے کہ اس فائرنگ کا نشانہ مخصوص افراد تھے ۔ انہوں نے ان کو اس علاقہ کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے ۔ شیرف نے کہا کہ یہ بلاسوچے سمجھے قتل کی واردات کا مقدمہ ہے ۔مٹیاز نے ڈبلیو ڈبلیو ایم ٹی ٹی وی چینل سے کہا کہ مشتبہ شخص کی کوئی مزاحمت نہیں کی گئی جب کہ مضافاتی علاقہ کالامازو میں نفاذ قانون عہدیدار پہنچے ۔ اس شخص کی گاڑی میں ہتھیار بھی دستیاب ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے اب کوئی خطرہ باقی نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT