Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / امریکی سارجنٹ پاکستان میں قید رہا، زر ِ تاوان ادا کرنے کی تردید

امریکی سارجنٹ پاکستان میں قید رہا، زر ِ تاوان ادا کرنے کی تردید

واشنگٹن۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی محکمہ دفاع پینٹگان نے کہا کہ سارجنٹ بو برگ داہی کی پانچ سالہ قید کی مدت کا بیشتر عرصہ پاکستان میں بسر ہوا۔ پینٹگان کے پریس سیکریٹری ریئر ایڈمیرل جان کربی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ سارجنٹ برگ داہی کی پانچ سالہ قید کی مدت کا بیشتر حصہ پاکستان میں گزرا۔ انہیں 2009ء میں طالبان نے اغوا کرلیا تھا اور گزشتہ ہفتہ 5 طالبان قیدیوں کی گوانٹانامو بے قید خانے سے رہائی کے معاوضہ میں انہیں طالبان نے رہا کردیا۔ دریں اثناء وائیٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سکریٹری جان ارنیسٹ نے کہا کہ انہوں نے ایسی خبریں پڑھی ہیں کہ سارجنٹ کی رہائی کیلئے زرِ تاوان ادا کیا گیا تھا۔ وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ یہ خبریں بے بنیاد ہیں۔ نہ تو امریکی حکومت اور نہ کسی تیسرے فریق نے کوئی زر ِتاوان ادا کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT