Tuesday , January 16 2018
Home / ہندوستان / امریکی سفارتخانہ میں اردو ویب سائیٹ کا آغاز

امریکی سفارتخانہ میں اردو ویب سائیٹ کا آغاز

نئی دہلی ۔ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے امریکی سفارتخانہ میں آج اپنی ایک اردو ویب سائیٹ کا آغاز کیا ہے۔ اس کے موجودہ انگلش اور ہندی ویب سائیٹ کے علاوہ اردو ویب سائیٹ ہوگا۔ امریکی سفارتخانہ کے اردو ویب سائیٹ کا آغاز ہندوستان میں قائم مقام امریکی سفیر کیتھرین اسٹیفن نے یہاں منعقدہ تقریب میں کیا۔ انہوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہو

نئی دہلی ۔ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے امریکی سفارتخانہ میں آج اپنی ایک اردو ویب سائیٹ کا آغاز کیا ہے۔ اس کے موجودہ انگلش اور ہندی ویب سائیٹ کے علاوہ اردو ویب سائیٹ ہوگا۔ امریکی سفارتخانہ کے اردو ویب سائیٹ کا آغاز ہندوستان میں قائم مقام امریکی سفیر کیتھرین اسٹیفن نے یہاں منعقدہ تقریب میں کیا۔ انہوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ السلام علیکم۔ آج کا دن ہمارے لئے نہایت ہی خصوصی ہے۔ یہ توقع ہیکہ اردو میں امریکی سفارتخانہ کے ویب سائیٹ کے آغاز سے دو ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی اور اخلاص کا رشتہ مضبوط ہوگا اور آج کا دن اس دوستی کیلئے اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اردو کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اردو عالمی زبان ہے۔ ہندوستانی عوام کی اردو دانی اور اس کی شیرینی کی وجہ سے مقبولیت رکھتے ہیں۔ اردو ادب اس کی تاریخ اور اس کی ثقافت کی اپنی ایک خوبصورتی ہے۔ انہوں نے امریکی ویب سائیٹ کی جانب سے اردو میں پیش کئے جانے والے مواد کے بارے میں کہا کہ انگلش اور ہندی ویب سائیٹ کا یہ اردو ترجمہ ہوگا۔ اس میں تمام باتیں اردو میں تحریر کی جائیں گی۔ جیسے ویزا کیلئے آپ کس طرح درخواست داخل کرسکتے ہیں اور اس تعلق سے امریکی سفارتخانہ کی جانب سے کیا مدد کی جاتی ہے اور ساری دنیا کے مختلف حصوں سفر کے متعلق تفصیلات پیش کی جائیں گی۔ اردو ویب سائیٹ کا اس وقت آغاز ہوا جب صدر امریکہ بارک اوباما اور وزیراعظم نریندر مودی نے پہلی مرتبہ آسیان چوٹی کانفرنس کے دوران ملاقات کی۔ امریکی سفارتخانہ میں ڈپٹی ترجمان پاول ایلوہ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اردو کی مدد سے ہم تمام ہندوستانیوں تک ربط پیدا کرسکیں گے۔ اس سال ہی ہم نے ہندی میں بھی ویب سائیٹ کا آغاز کیا تھا۔ اردو کے سرگرم کارکن کامنا پرساد اور نیشنل کمشنر برائے لسانی اقلیتیں اخترالواسع نے بھی خطاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT