Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / امریکی سفارتخانہ میں ’’سفید سفوف کا لفافہ‘‘ پائے جانے پر افراتفری

امریکی سفارتخانہ میں ’’سفید سفوف کا لفافہ‘‘ پائے جانے پر افراتفری

ہانگ کانگ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ کے امریکی سفارتخانے میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب وہاں موجود لوگوں نے پولیس اہلکاروں کو اپنے بچاؤ کیلئے ایک مخصوص لباس پہن کر عمارت میں داخل ہوتے دیکھا کیونکہ وہاں ’’سفید سفوف‘‘ کا ایک لفافہ پائے جانے پر سیکوریٹی کو چوکس کردیا گیا تھا۔ اس موقع پر ویزا اپائنٹمنٹس کو بھی منسوخ کردیا گیا اور جو لوگ طویل قطار میں ٹھہرے ہوئے تھے انہیں بی وہاں سے ہٹ جانے کا حکم دیا گیا۔ عمارت کے باب الداخلہ کو مہربند کردیا گیا اور جلد ہی پولیس کی چار گاڑیاں اور بم کو ناکارہ بنانے والے ٹرک وہاں پہنچ گئے جبکہ پولیس اہلکار بھی گیس ماسک پہنے ہوئے تھے۔ بالآخر ’’سفید سفوف‘‘ کی جانچ پڑتال کے بعد اسے بے ضرر پایا گیا۔ پولیس نے بعدازاں اس واقعہ کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیا۔ یاد رہیکہ کچھ عرصہ قبل سفید سفوف والے لفافوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے بہت زیادہ استعمال کیا جاتا تھا جس کے بعد مختلف حساس نوعیت کے دفاتر کے عملہ کو خصوصی نقاب پہن کر ڈیوٹی پر آنا پڑتا تھا۔ لفافہ کھولنے والا اگر نقاب نہ پہنا ہو تو سفوف کی بو اس کے سانس کے ساتھ جسم میں جاتے ہی اس کی ہلاکت کی وجہ بن جاتی تھی۔ تاہم دہشت گردوں نے بعدازاں اس طریقہ کار کو ختم کردیا تھا۔

 

TOPPOPULARRECENT