Saturday , July 21 2018
Home / دنیا / امریکی سفارتخانہ کی افتتاحی تقریب ناکام  کئی سفیروں کی عدم شرکت

امریکی سفارتخانہ کی افتتاحی تقریب ناکام  کئی سفیروں کی عدم شرکت

تل ابیب ۔ 14 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح آج ہو گا ۔ افتتاح سے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے بلائی گئی استقبالیہ تقریب ناکام ہو گئی ،زیادہ تر غیرملکی سفیر شریک نہیں ہوئے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیل نے 86ملکوں کو دعوت دی صرف 33نے شرکت کی تصدیق کی ، 53شریک نہیں ہوئے ۔ صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کوشنر اور امریکی وزیر خزانہ آئے ۔اسرائیلی وزیر اعظم کی تقریب میں ہنگری، رومانیہ، چیک ری پبلک ، فلپائن، تھائی لینڈ اور ویت نام کے سفیروں نے بھی شرکت کی ۔تقریب سے خطاب میں اسرائیلی وزیر اعظم نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے سفارت خانے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیں کیونکہ یہ ایک درست اقدام ہے اور اس سے امن قائم ہوگا۔دوسری جانب فلسطین نے امریکی اقدام کی شدید مذمت کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT