Wednesday , September 26 2018
Home / عرب دنیا / امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل ہونے سے علاقائی عدم استحکام

امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل ہونے سے علاقائی عدم استحکام

قاہرہ،17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے وزیراعظم عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانہ کواسرائیل کے یروشلم منتقل کرنے سے علاقے میں کچھ عدم استحکام کی صورتحال پیداہوگئی ہے ۔اسرائیلی افواج نے پیر کو غزہ کی سرحد پر بعض فلسطینی مظاہرین کو ہلاک کر دیا تھا ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یروشلم میں امریکی سفارت خانہ کھولا تو اس سے اسرائیل مخالف مظاہروں سے کشیدگی انتہا تک پہنچ گئی ہے ۔مسٹر السیسی نے کل یوتھ کانفرنس کے ٹی وی پروگرام میں کہا کہ امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے نتیجے میں عرب ممالک اور مسلم عوام کا منفی ردعمل سامنے آیا ہے اور اس سے عدم اطمینان اور عدم استحکام کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT