Wednesday , December 19 2018

امریکی سفارت کار بل برنس کی جاریہ سال سبکدوشی

واشنگٹن ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے اعلیٰ سطحی سفارت کار ڈپٹی سکریٹری بل برنس ، جنھوں نے اپنی میعاد کے آخری چند سالوں میں ہند ۔ امریکہ تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم رول ادا کیا تھا ، جاریہ سال اپنی 32 سالہ خدمات سے سبکدوش ہوجائیں گے ۔ انھوں نے کل اعلان کیا کہ وہ ماہ اکٹوبر میں ریٹائر ہوجائیں گے۔ اس موقع پر امریکی صدر براک اوباما اور وزیر خارجہ جان کیری نے بل برنس کی خدمات کی زبردست ستائش کی اور انھیں ایک انتہائی قابل سفارت کار قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT