Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / امریکی سفیرکو مسلمانوں کے خلاف بیان پر معافی مانگنی پڑی

امریکی سفیرکو مسلمانوں کے خلاف بیان پر معافی مانگنی پڑی

ایمسٹرڈم ،14جنوری(سیاست ڈاٹ کام )نیدر لینڈز میں امریکی سفیر کو مسلمانوں کے خلاف بیان پرمعذرت کرنا پڑگئی، امریکی سفیر ہوکسٹرا نے کہا تھا مسلمانوں کے آنے سے نیدرلینڈز اور فرانس میں نوگوایریا بن گئے ہیں۔ہوکسٹرا نے کہا تھا کہ نیدرلینڈزمیں افراتفری پھیل گئی اورسیاستدانوں کوجلایاجارہاہے ۔امریکی سفیرپرنیدرلینڈزمیں صحافیوں نے سخت سوالوں کی بوچھاڑکردی۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ دیانتدارہیں توکیا اس سیاستدان کانام بتائیں گے جسے جلایاگیا۔جلائے ہوئے سیاستدان کانام پوچھنے پرامریکی سفیرنے خاموشی اختیارکرلی۔سفیرسے صحافی نے کہا کہ یہ نیدرلینڈزہے ،یہاں سوالوں کاجواب دیناپڑے گا۔امریکی سفیرنے ماضی میں دئیے ہوئے بیان کو آخرکار غلط تسلیم کرلیا۔ہوکسٹرانے اعتراف کیا کہ میں غلطی پرتھا،یادنہیں غلطی کیسے ہوئی مگروہ غلطی تھی۔

TOPPOPULARRECENT